ڈینس راڈ مین شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ ان کی حمایت میں بول پڑے

ڈینس راڈ مین شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ ان کی حمایت میں بول پڑے


ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف سابق امریکی باسکٹ بال سٹار ڈینس راڈ مین نے کم جانگ کی شخصیت کا نیا پہلو دنیا کو بتا دیا ،، اپنے ایک انٹرویو میں راڈمین کا کہنا تھا کہ کم جانگ عام انسانوں کی طرح ہی ہیں ،، وہ صرف اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں وہ بھی امریکا سمیت دیگر دنیا سے جو وہاں قابض ہونا چاہتے ہیں ،، وہ کسی ملک پر بمباری کا ارادہ بھی نہیں رکھتے ،، راڈ مین کے مطابق کم جانگ کہتے ہیں کہ وہ صرف اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں ،، اس لیے اپنے ایٹمی اثاثے بنا رہے ہیں ،، وہ امریکیوں کے قتل کا بالکل کوئی ارادہ نہیں رکھتے ،، راڈ مین کے مطابق کم جانگ باسکٹ بال ، ٹیبل ٹینس ، پول اور امریکی میوزک سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں ،، اور وہ جو کچھ کرتے ہیں صرف اپنے ملک کی عوام کیلئے کرتے ہیں ،، وہ جنوبی کوریا کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں ،،

Most Popular