چین اور پاکستان سے بیک وقت جنگ کے امکان کو رد نہیں کرسکتے۔ جنرل بپن راوت

چین اور پاکستان سے بیک وقت جنگ کے امکان کو رد نہیں کرسکتے۔ جنرل بپن راوت

نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بِپِن سنگھ نے کہا کہ یہ مفروضہ غلط ہے کہ جمہوری یا جوہری طاقت سے لیس ہمسائے جنگ نہیں لڑتے، انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بھارت کو اپنا بنیادی دشمن تصور کرتے ہوئے پراکسی وار شروع کیے ہوئے ہے، جنرل بپن راوت نے زہر اگلتے کہا کہ چین بھارت تنازعہ کا فائدہ پاکستان اٹھا سکتا ہے، جس کیلئے انہیں شمالی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی جانب سے بیک وقت بھارت پر جنگ مسلط کرنے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا، ایسی صورتحال کیلئے شمالی اور مشرقی سرحدوں پر فوجیوں کو تیار کرنا ہوگا، انھوں نے انتبہاہ کیا کہ اگر دونوں سرحدوں پر جنگ ہوئی تو وہ بہت ہولناک ہوگی۔

Most Popular