شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لئے 'صرف ایک چیز ہی کارگر ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لئے 'صرف ایک چیز ہی کارگر ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدور شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں، جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لئے 'صرف ایک چیز ہی کارگر ہو گی، انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی کہ ان کا اشارہ کس چیز کی جانب ہے،حالیہ مہینوں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے، اور دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے کو کھلے عام جنگ کی دھمکیاں دی ہیں، شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے حال ہی میں ایک مِنی ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جسے دورمار میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ خطے میں قومی مفاد اور اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے ۔

Most Popular