جوہری ڈیل مذاکرات اور باقاعدہ سمجھوتے کا نتیجہ تھی اور اس کے مفید ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا: صدر حسن روحانی

 جوہری ڈیل مذاکرات اور باقاعدہ سمجھوتے کا نتیجہ تھی اور اس کے مفید ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا: صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوہری ڈیل کی اہمیت کو سمجھ نہیں سکتے،، دس ٹرمپس مل کر بھی ڈیل کو تبدیل نہیں کر سکتے، جوہری ڈیل مذاکرات کا نتیجہ تھی،، اس کے مفید ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا، حسن روحانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری ڈیل کی اہمیت کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں، تہران یونیورسٹی میں طلباء سے بات کرتے ہوئے روحانی نے مزید کہا کہ جوہری ڈیل کے ثمرات سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا اور ڈیل سے مسٹر ٹرمپ یا کوئی اور پیچھے نہیں ہٹ سکتا،، ورنہ حالات خطر ناک حد تک بگڑ جائیں گے،، یاد رہے ایرانی جوہری ڈیل سن 2015 میں طے پائی تھی

Most Popular