سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہی محل کے گیٹ پر حملے میں رائل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک او3زخمی ہو گئے

سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہی محل کے گیٹ پر حملے میں رائل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک او3زخمی ہو گئے

سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہی محل کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گاڑی میں سوار حملہ آور نے جدہ میں شاہی محل کے قصر السلام گیٹ پر واقع چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں رائل فورس کے 2 گارڈز ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے،، سیکیورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جب کہ حملہ آور کی گاڑی سے کلاشنکوف اور 3 دستی بم برآمد ہوئے،، 28 سالہ حملہ آور سعودی شہری ہے، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آورکا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے،، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Most Popular