آسٹریا کے بعد ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے بھی مسلمان خواتین کے برقع پہننے پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

آسٹریا کے بعد ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے بھی مسلمان خواتین کے برقع پہننے پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایک طرف یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں تودوسری طرف خواتین کے حجاب اور نقاب پر تنقید کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہیں،، آسٹریا کے بعد ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے بھی مسلمان خواتین کے برقع پہننے پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، جہاں اب برقع پہننے والی خواتین کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا ،، اس حوالے سے ڈنمارک کی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جہاں خواتین کے برقع اور نقاب پر پابندی کے حوالے سے طویل بحث کے بعد برقع پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریا بھی مسلمان خواتین کے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی لگا چکا ہے جبکہ ناروے میں اسکول اور جامعات میں خواتین کے ںقاب پر پابندی عائد ہے۔

Most Popular