جرمنی کی ریاست بویریا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے

جرمنی  کی ریاست بویریا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔بویریا پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 100 کے قریب ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔تاحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن پر موجود تھیں اور آمنے سامنے ٹکرائیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس نے اردگرد کے علاقے کی سڑکیں بھی بند کر دی ہیں۔

Most Popular