دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے کوئی غرض نہیں ہے، اس لیے ہم یہی توقع رکھتے ہیں کہ کوئی دوسرا ملک سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی حماقت نہیں کرے گا:خادم الحرمین الشریفین

دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے کوئی غرض نہیں ہے، اس لیے ہم یہی توقع رکھتے ہیں کہ کوئی دوسرا ملک سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی حماقت نہیں کرے گا:خادم الحرمین الشریفین

شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار قصر یمامہ میں قومی ثقافتی میلےکی 33 ویں سالانہ تقریب سے خطاب میں کیا۔شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ہم پورے خطے میں دیر پا امن واستحکام کے خواہاں ہیں۔ ہمیں اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے مگر ہم کسی دوسرے ملک کے اندرونی مداخلت سے کوئی غرض نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے ہم دوسروں سے بھی یہی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مملکت کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں۔ یہ بات ہم تکرار کے ساتھ کہہ چکے ہیں عرب اور مسلمان ملکوں کے دفاع میں ان کی مدد بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، ہماری مشترکہ لڑائی دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے ساتھ جہالت اور غربت کے خلاف بھی جاری ہے اور یہ جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔مسلمانوں کے قبلہ اور حرمین شریفین کے محافظ و نگہبان ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داریاں بھی بہت بڑی ہیں۔

Most Popular