امریکا کی کئی ریاستوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی

امریکا کی کئی ریاستوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی

سپر پاور امریکا برباری کے بعد پانی کے سامنے بےبس ہو گیا، کیلی فورنیا سمیت دیگر مغربی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد تباہی مچ گئی ، چالیس کے قریب دریا بپھر گئے ، جس کے باعث کئی شہر ڈوب گئے ، سڑکیں بند ہو گئیں ، اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، حکام نے لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کر ڈالیں ، کئی مقامات پر درخت بھی اکھڑ گئے،،کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ ہے، جہاں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریت کی بوریوں سے اپنی پراپرٹی کو بچانے میں مصروف ہیں ، امریکا میں طویل خشک سالی کے بعد بارشیں ہوئیں جنہوں نے پورے ملک کا نظام ہلا کر رکھ دیا، مدوسری جانب تھائی لینڈ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے، چودہ میں سے دس صوبوں میں سیلابی صورتحال ہے، بیس سے زائد مین شاہراہیں بند ہیں ، ساٹھ سے زائد پلوں کو بھی نقصان ہوا ہے

 

Most Popular