ایران کےسابق صدراکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے ہیں ان کی عمربیاسی برس تھی

ایران کےسابق صدراکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے ہیں ان کی عمربیاسی برس تھی

اکبر ہاشمی رفسنجانی ایرانی انقلاب کے بانیوں میں سے تھے، انھیں ملک کی اہم سیاسی شخصیت سمجھا جاتا تھا، انھوں نے آٹھ سال تک جاری رہنے والی ایران عراق جنگ کو ختم کراکر ملک کی ازسرنو تعمیر کا پروگرام شروع کیا، وہ انیس سو نواسی سے انیس سو ستانوے تک چار بار صدارت کے عہدے پر فائز رہے، تاہم دو ہزار پانچ میں انھیں احمدی نژاد سے شکست ہوئی تھی، سابق ایرانی صدر کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا تھا جو سیاسی قیدیوں اور سیاسی جماعتوں کو مزید آزادی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے تھے، اپنے آخری دنوں میں وہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ تھے جس کا کام پالیمان اور شوریٰ نگہبان کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے،علی اکبر رفسنجانی دل کے عارضے میں مبتلا تھے، انھیں تہران میں اتوار کی صبح ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگر وہ جانبز نہ ہوسکے

Most Popular