شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرکار بم حملےمیں پانچ افراد ہلاک اورپندرہ زخمی ہوگئے

شام کے دارالحکومت دمشق میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرکار بم حملےمیں پانچ افراد ہلاک اورپندرہ زخمی ہوگئے

شام میں روس اور ترکی کی مشترکہ کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا، باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کے بعد دارالحکومت دمشق کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنادیا گیا، شہر کے جنوب مغربی علاقے میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے،گذشتہ برس تیس دسمبر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک ملک میں ہونے والا یہ تیسرا بم دھماکا ہے، ایک روز قبل باغیوں کے زیرقبضہ شہر اعزاز میں خودکش ٹرک دھماکے میں ساٹھ افراد جبکہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے،،جبکہ پانچ جنوری کو صوبہ لاطیکیہ کے شہر جبلہ میں کاربم دھماکے میں پندرہ افراد مارے گئے تھے

Most Popular