مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تیز رفتار ٹرک نے اسرائیلی فوجیوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تیز رفتار ٹرک نے اسرائیلی فوجیوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تیز رفتار ٹرک اسرائیلی فوجیوں کے ہجوم میں جا گھسا،جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے،مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں،صیہونی پولیس نے جوابی کارروائی میں ٹرک ڈرائیور کو ماردینے کا دعویٰ کیا ہے,دوسری جانب اسرائیلی حکام نے کارروائی کو دہشتگردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے،انھوں نے حسب روایت بنا کسی ثبوت کے نہتے فلسطینی عوام پر اس کا الزام عائد کیا ہے،ستمبر دو ہزار پندرہ سے اب تک چاقو اور گاڑی حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دو سو اکتیس فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جبکہ رواں ہفتے کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو نہتے فلسطینی کو شہید کرنے پر عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا، جسے اسرائیلی وزیراعظم نے معاف کرنے کا اعلان کیا

Most Popular