مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرمجاہدین کےحملےمیں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئےحملےکےبعد بھارتی فوج نےوادی میں سیکیورٹی بڑھادی گھرگھرتلاشی کےدوران متعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیا گیا

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرمجاہدین کےحملےمیں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئےحملےکےبعد بھارتی فوج نےوادی میں سیکیورٹی بڑھادی گھرگھرتلاشی کےدوران متعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں جنرل ریزرو انجینئر فورسز کے کیمپ پر مجاہدین نے حملہ کردیا، دو سے تین حملہ آووروں نے کیمپ میں گھس کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کیمپ میں کھلبلی مچ گئی، حملے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے، واقعہ کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا،دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا,حملے کے بعد بھارتی فوج نے پوری وادی میں سیکیورٹی بڑھا دی،گھر گھر تلاشی کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا،متعدد گرفتاریاں بھی ہوئیں، بھارتی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر کشمیریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا، اس سے پہلے گزشتہ سال اڑی میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں اٹھارہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے,جبکہ ہنڈوارہ میں فوجی کیمپ پر حملہ کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے تھے

Most Popular