امریکی فوج نے دنیا کا ہلکا ترین ڈرون تیار کرلیا

 امریکی فوج نے دنیا کا ہلکا ترین ڈرون تیار کرلیا

امریکی فوج پوری دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتی ہے،، دنیا میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی امریکی فوج نے دنیا بھر میں جاسوسی کرنے والے ڈرون تیار کر رکھے ہیں،، جس میں سمندر کے نیچے جانے والے ڈرون بھی شامل ہیں،، وہیں اس نے خراب موسم میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں بھی مطلوبہ جگہ کو نشانہ بنانے والے ڈرون تیار کر رکھے ہیں،، لیکن اب امریکی فوج نے دنیا کا ہلکا ترین ڈرون تیار کرلیا ہے، جو دکھنے میں کسی تتلی کی طرح لگتا ہے،، ریاست میری لینڈ میں موجود رسرچ سینٹر میں امریکی فوج کے ماہرین کا تیار کردہ ڈرون کا وزن محض 300 گرام یا اس سے بھی کم ہے، اس ڈرون کو دنیا کے کم وزن ترین ڈرون کا اعزاز حاصل ہے،، امریکی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون ایک کاغذ کی طرح دکھتا ہے،، جسے کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا ،، 

Most Popular