وانی نے آزادی کا جو علم اٹھایا اسے آج بھی کوئی گرا نہ سکا
برہان وانی شہید نے کشمیریوں میں ایک نئی روح پھونکی ،وانی نے آزادی کا جو علم اٹھایا اسے آج بھی کوئی گرا نہ سکا ،، وانی کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیر میں مکمل ہڑتا ل ہے ، بازار ، دکانیں ، دفاتر سب بند ہیں،،ہڑتال تیرہ جولائی تک جاری رہے گی ،، جس میں وانی سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے جائیں گے ،، حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ وانی کی شہادات نے ایک نیا راستہ دکھایا،، قابض فوج نےوادی کو جہنم بنا رکھا ہے ،، دوسری جانب کشمیر میں آزادی رائے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ،، اور متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ سروس ابھی تک معطل ہے،،