افغان صدر اشرف غنی نے پی ایس ایل ٹو کی فاتح پشاور زلمی کو دورہ کابل کی دعوت

افغان صدر اشرف غنی نے پی ایس ایل ٹو کی فاتح پشاور زلمی کو دورہ کابل کی دعوت

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کو ایونٹ جیتنے کی مبارک باد دی ہے ۔انہوں نے زلمی کے تمام کھلاڑیوں کو کابل کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی افغان صدر کی دعوت کی تصدیق کر دی ۔۔جاوید آفریدی کے مطابق انھوں نے یہ دعوت قبول کر لی ہے۔ اور پشاور زلمی کی ٹیم رواں سال موسم گرما میں کابل کا دورہ کرے گی۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا اس ٹیم میں شاہد آفریدی سمیت تمام بڑے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا پشاور زلمی کی ٹیم اپنی کوششوں سے افغانستان اور پاکستان کو قریب لا سکتی ہے۔ کرکٹ کے ذریعے سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں

Most Popular