بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اورسینٹرل ریزروپولیس فورس کی 130بٹالین کے اہلکاروںنے ضلع میں اونتی پورہ کے علاقے پدگام پورہ میںتلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق علاقے میں ایک مکان کامحاصرہ کیاگیا ہے جس میں خیال کیا جارہا ہے کہ دو مسلح افراد موجو د ہیں۔ فوجی کارروائی میں اسپیشل آپریشز گروپ پلوامہ کے اہلکار بھی شامل تھے ۔

Most Popular