انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں دو نایاب سفید شیروں نے ایک رکھوالے پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر ڈالا ہے
گلورو کے قریبواقع بینر گھاٹا بایولاجیکل پارک میں چالیس سالہ رکھوالے کو دو شیروں نے پکڑ لیا اور موقع پر ہی مار ڈالا ،پارک کے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ شیروں نے رکھوالے پر اس وقت حملہ کیا جب چار دروازوں میں سے ایک کھلا رہ گیا تھا۔نایاب سفید شیر صرف جنوبی اور مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں،،اس رکھوالے کو پارک میں نوکری پر آئے ابھی ایک ہفتہ ہوا تھا
اس کےرشتے داروں نے پارک کے باہر مظاہرہ کیا،انھوں نے پارک کی انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے اپنے رشتہ دار کی موت کے عوض مالی معاوضے کا مطالبہ کیا،،دو سال قبل بھی پارک میں ایک رکھوالے کو شیروں نے زخمی کر دیا تھا