امریکہ اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے

امریکہ اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے

ترکی میں موجود امریکی سفارتی مشن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے امریکی ملازم کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے، گرفتاری کے واقعے نے امریکی سفارتی عملے کے تحفظ کے حوالے سے ترکی کے عزائم پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں اور امریکا اس کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکی میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں لوگوں کی آمد کو محدود کرنے کے لیے فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ویزا سروسز معطل کردی گئی ہیں دوسری جانب واشنگٹن میں ترک سفارت خانے کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات نے ترک حکومت کو بھی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے اس لئےسفارتی اور کونسلر مراکز میں امریکی شہریوں کے لیے تمام ویزا سروسز معطل کر دی گئی ہیں

Most Popular