اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں دنا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ کی تعمیر کا کام رکوا دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ خطرناک ثابت ہو سکتا تھا

اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں دنا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ کی تعمیر کا کام رکوا دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ خطرناک ثابت ہو سکتا تھا

بنگلہ دیش میں مقیم اقوام متحدہ کے نگران ملکی رابطہ کار رابرٹ واٹکنز نے کہاکہ ڈھاکا حکومت کا یہ منصوبہ روہنگیا مہاجرین کی مدد کے لیے نیک نیتی سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود ایک خطرناک منصوبہ ہے،، مہاجرین کے لیے کسی ایک رہائشی علاقے میں،جہاں تین چوتھائی ملین سے زائد انسان رہتے ہوں، یہ منصوبہ اس لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کہ وہاں کسی آتشزدگی یا وبائی بیماریوں کے بہت تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے بے تحاشا انسانی ہلاکتوں کا خطرہ ہو گا،، حکومت کو کوئی ایک بہت بڑا مہاجر کیمپ قائم کرنے کے بجائے ایسے دوسرے مقامامات کی تلاش کرنا چاہیے، جہاں قدرے چھوٹے لیکن تعداد میں زیادہ مہاجر کیمپ قائم کیے جا سکیں

Most Popular