عراقی فورسز نے ملک کی تمام سرحدوں پراپنا کنٹرول جما لیا
عراقی فوج کے اعلان کیا ہے کہ عراقی سر زمین کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے،، داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے سربراہ کے مطابق’’داعش کے مجرم گروہوں کے چنگل سے عراقی سر زمین کو مکمل طور پر چھڑا لیا گیا ہے۔‘‘ عراقی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بہادر فوجیوں نے شام اور عراق کے درمیان بین الاقوامی سرحد پراپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے،، عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کرنے والے دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف عراقی فورسز گزشتہ تین برس سے کارروائی میں مصروف تھیں،، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اس علاقے میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ہے ،، بغداد میں عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ خوشخبری تمام عراقی عوام کیلئے ہے کہ داعش کو مکمل طور پر شکست دے دی گئی ہے،، یہ مسلمانوں کیلئے اور پوری دنیا کی فتح ہے،،