جاپانی ایوان بالاکیلیے 24 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں

جاپانی ایوان بالاکیلیے 24 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں

وزیراعظم شنزو ایبے کی پالیسیوں کے باعث ان کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے با وجود ایگزٹ پولز کے نتائج کے مطابق شنزو ایبے کی جماعت اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ،،جاپان کی موجودہ حکومت نے نہ صرف اقتصادی ایجنڈہ تبدیل کیا ہے بلکہ شنزو ایبے ایک بار پھر اپنے ملک کی عسکری قوت بحال کر رہے ہیں ،،جاپان نے اپنے جوہری ری ایکٹرز بھی فعال کر لیے ہیں ،امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جاپان ایک رات کے نوٹس پر ایٹمی دھماکہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ،،دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے بعد امن کاراستہ اختیار کرنیوالی جاپانی قوم اگرچہ اب بھی جنگ کیخلاف ہے لیکن نئی نسل شنزو ایبے کے حق میں ووٹ بھی کاسٹ کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی پالیسیاں جاری رکھ سکیں

Most Popular