پاناما پیپرز کی تحقیقات پاکستانی طرز پر نہیں کریں گے۔ ارون جیٹلی

پاناما پیپرز کی تحقیقات پاکستانی طرز پر نہیں کریں گے۔ ارون جیٹلی

پاناما کیس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کی بازگشت اب بھارتی ایوانوں میں بھی سنائی دینے لگی ہے۔بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ جس جس بھارتی شہری کا نام آیا ہے اس کے بارے میں تحقیقات ہوں گی، ہمارے ملک کا اپنا قانون ہے، ہمارا نظام پڑوسی ملک جیسا نہیں جہاں پہلے نااہل قرار دے کر ٹرائل شروع کیا جاتا ہے۔ راجیہ سبھا میں خطاب کے دوران ایک اہم بیان دیتے ہوئے بھارت وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ حکومت پاناما پیپرز میں موجود ہر نام اور اکائونٹ کے بارے میں تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ ضرور ہونگی لیکن مکمل چھان بین سے قبل کسی کو سزا نہیں دی جائے گی۔انڈین میڈیا کے مطابق ارون جیٹلی کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ پاناما پیپرز میں شامل بھارتیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کب کیا جائے گا؟ اس موقع پر ارون جیٹلی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا اپنا قانون ہے، ہمارا نظام پڑوسی ملک جیسا نہیں جہاں پہلے نااہل قرار دے کر ٹرائل شروع کیا جاتا ہے۔

Most Popular