زیر زمین دیوار حماس کے سرنگ حملوں سے تحفظ دے گی۔ صیہونی حکام

زیر زمین دیوار حماس کے سرنگ حملوں سے تحفظ دے گی۔ صیہونی حکام

اسرائیل نے غزہ پٹی کے قریب زیر زمین دیوار بنانا شروع کردی ہے۔ صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ دیوار حماس کے سرنگ حملوں سے تحفظ دے گی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے حماس کو تنہا کرنے اور اس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے۔ پروگرام کے پہلے حصے میں غزہ کے قریب دیوار تعمیر ہوگی اور یہ دیوار زیر زمین ہوگی جو نظر نہیں آئے گی۔دیوار کے بعد حماس کو ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ ماضی میں صیہونی فوج کے گھیرائو کے باجود حماس نے اسرائیلی فوج کو بڑا جانی و مالی نقصان پہنچایا تھا۔

Most Popular