آزاد کشمیر آنےوالی بھارتی 50 سالہ خاتون کو لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے بھارت کے حوالےکردیا۔

آزاد کشمیر آنےوالی بھارتی 50 سالہ خاتون کو لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے بھارت کے حوالےکردیا۔

چناری (آن لائن)پاکستان نے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کر تے ہوئے اکتوبر2016ءمیں غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر آنے والی بھارتی پچاس سالہ خاتون کو لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے بھارت کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تقریبا پچاس سالہ نامعلوم خاتون بیس اکتوبر2016ءکے روز غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر آگئی تھی اور وہ بھارت کی کسی نامعلوم ریاست کی زبان بولتی تھی جسے چند ماہ کے بعد پاکستانی حکام نے انسانی ہمدردی کی بناء پر واپس بھارت کے حوالے کر دیا خاتون کی واپسی چکوٹھی اوڑی امن برج سے ہوئی اس موقعہ پر دونوں اطراف کے سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں اطراف سے متعدد کشمیری غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آر پار آجاتے تھے جنہیں تحقیقات کے بعد واپس کر دیا جاتا تھا یہ پہلا موقعہ ہے کہ بھارت کی کسی نامعلوم ریاست کی خاتون نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کی جسے پاکستانی حکام نے واپس بھارت کے حوالے کر دیامعلوم ہوا ہے کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر نے والی خاتوں کا زہنی توازن درست نہیں ہے

Most Popular