امریکا کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ باراک اوباما نے بطور امریکی صدر قوم سے الوداعی خطاب

امریکا  کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ باراک اوباما نے بطور امریکی صدر قوم سے الوداعی خطاب

شکاگو میں اپنے الوداعی خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے سے زیادہ محفوظ اور ملک بن چکا ہے،اپنے دور حکومت کسی دہشتگرد تنظیم کو سرزمین پر حملہ نہیں کرنے دیا، نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچایا، کیوبا سے تعلقات بہتر کیے جبکہ ایران سے بغیر گولی چلائے جوہری معاہدہ کیا، ملکی معیشیت بہتر اور غربت کم ہورہی ہے، انہوں نے کہا ملک آج بھی بہت سے مسائل سے دو چار ہے، نسل پرستی آج بھی جاری ہے تاہم ان مسائل کا حل طویل اور دیر پا پالیسیوں میں ہے، دوران خطاب صدر اوباما نے تارکین وطن سے مساوی سلوک کی بھی اپیل کی، انہوں نےکہا تارکین وطن سے متعلق یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ وہ امریکی اقدار کو تباہ کردیں گے لیکن انہوں نے ہماری نظریات کو گلے لگایا اور امریکا کو مضبوط کیا، اسی لیے مسلمانوں کیخلاف تعصب کو بھی مسترد کرتا ہوں کیونکہ وہ بھی ہماری طرح محب وطن ہیں ،،صدر اوباما نے اقتدار کی پر امن منتقلی کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا جمہوریت کے ذریعے ہی ہم کامل اتحادقائم کرسکتےہیں، اپنے خطاب کے دوران اوباما نے اپنی اہلیہ مشیل اوباما اور بچیوں کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے اور انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا، اس تقریب میں نائب صدر جو بائیڈن اور اُن کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی موجود تھیں

Most Popular