ترک کاپی رایٹ قانون کی منظور

ترک کاپی رایٹ قانون کی منظور

انقرہ ۔ 11 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب کی جانب سے منظوری دیا جانے والا انڈسڑیل پراپرٹی قانون سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ قانون کی بدولت ٹرکش پیٹنٹ انسٹیٹیوٹ کا نام ٹرکش پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک ادارے کے طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔کسی دوسرے کے ٹریڈ مارک کو چرانے یا پھر اس کی کاپی کرتے ہوئے فروخت کرنے والے شخص کو ایک تا 3 سال کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔اس قانون کے ذریعے ، ٹریڈ مارک، جغرافیائی علامت، ڈیزائن، پیٹنٹ اور روایتی مصنوعات کے نام سے اپنے حقوق کا تحفظ کرنے اور اس طریقے سے ٹیکنالوجی، اقتصادی اور سماجی ترقی کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Most Popular