روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام جواد ظریف کا خط

روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام جواد ظریف کا خط

تہران ۔ 11 جنوری (اے پی پی) یران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے نام ایک خط میں روہنگیا مسلمانوں کی ابتر صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیے جانے پر تاکید کی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے روہنگیا مسلمانوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوری طور پر بند کرایا جائے اور متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان کی فراہمی ب?ی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں میانمار حکومت پر سفارتی دباو بڑھایا جائے۔انتونیو گوترش کے نام ظریف کے خط میں آیا ہے کہ ان افراد کو نہ صرف شہریت کے حق سے محروم کیا گیا ہے بلکہ ان پر شدید مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مسلمان بڑی تعداد میں جاں بحق اور اپنے علاقوں سے بے گ?ر ہوچکے ہیں۔محمدجواد ظریف کے خط میں آیا ہے کہ بلاشبہہ روہنگیا مسمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی سے میانمار اور اس کے ہمسایہ ممالک کے امن و استحکام پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Most Popular