سعودی عرب نے اسرائیل کولبنان پرحملے کا کہا ہے: حسن نصراللہ

سعودی عرب نے اسرائیل کولبنان پرحملے کا کہا ہے: حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کولبنان پرحملے کا کہا ہے۔جس کے لیے سعودی عرب اسرائیل کواربوں ڈالر بھی دینے کے لیے تیارہے۔انھوں نے کہا کہ دوہزارچھ میں اسرائیل کی جانب سے لبنان پرجنگ کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ تھا۔سعودی عرب نے کھلم کھلا لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا شروع کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب واضح طورپرلبنان کے ساتھ اعلان جنگ کرچکا ہے۔لبنانی حکومت کے سربراہ کی بے عزتی لبنانی عوام کی بے عزتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے لبنانی وزیراعظم کے ساتھ ذلت آمیز رویے کی مذمت کرتے ہیں۔سعودی عرب لبنان میں مخالف گروپ پیدا کرکے لبنان میں خانہ جنگی چاہتا ہے۔

Most Popular