سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔ نواف سعید المالکی

سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔ نواف سعید المالکی

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی،اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کوئی بھی قوت خراب نہیں کرسکتی، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روز و شب مستحکم ہو رہے ہیں ، سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی سے ملاقات گفتگو کے دوران نواف سعید المالکی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات 2 بھائیوں، 2 قوموں، ایمان اور عقیدت کے تعلقات ہیں اور کوئی بھی قوت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں خرابی پیدا نہیں کر سکتی۔

Most Popular