امریکا داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے:حامد کرزئی
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ہم دو سال سےافغان عوام نقصانات پرچیخ رہےہیں،ان کیلیےکچھ نہیں کیا گیا، ان کے دور حکومت میں بھی افغان اور امریکا سمیت دیگرفورسزنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ سابق افغان صدر نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا داعش کوافغانستان میں پھلنےپھولنےکاپوراموقع دےرہاہے، امریکانےداعش کو مدرآف آل بمزگرانےکی وجہ بنایا، آچن میں حملےکےدوسرےہی روزداعش نےدوسرےافغان ضلع پرقبضہ کرلیا، حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹرآئی سی جےکی افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کےمطالبےکاخیرمقدم کرتے ہیں۔ جنگی جرائم کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد کریں گے