اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ،امریکا اورافغانستان کے صدورنے ملالہ یوسف زئی پر قا تلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ،امریکا اورافغانستان کے صدورنے ملالہ یوسف زئی پر قا تلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں کہا کہ ملالہ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے حملے میں ملوث ملزموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا، امریکی صدر براک اوباما نے ملالہ یوسف زئی پرطالبان کے حملے کو وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔ براک اوباما نے ملالہ یوسف زئی کے علاج کے لئے ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں بچیوں کےعالمی دن پر تقریب سے خطاب میں ہلیری کا کہناتھا انہیں ملالہ یوسف زئی کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ ملالہ نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی تھی، وہ ملالہ اس کے جذبے اورہمت کوسراہتی ہیں۔ ملالہ پر اْن لوگوں نے حملہ کیا جو لڑکیوں کو لیڈر بنتے دیکھنا نہیں چاہتے۔ افغان صدرحامدکرزئی نے بھی صدرزرداری کو فون کر کے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی پرحملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular