ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین دماغوں نے خود پارکنگ ایریا ڈھونڈنے اورخود ہی پارک ہونے والے گاڑی کا ماڈل تیارکرلیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین دماغوں نے خود پارکنگ ایریا ڈھونڈنے اورخود ہی پارک ہونے والے گاڑی کا ماڈل تیارکرلیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے الیکٹرونک ٹریڈ شومیں معروف گاڑی ساز کمپنی کی جانب سے خودکار پارکنگ نظام سے آراستہ آزمائشی ماڈل نمائش کے لیےپیش کیا گیا۔ اس گاڑی کومالکان اپنے اسمارٹ فونزکے ذریعے پارکنگ کا آرڈر دیتے ہیں جسکے بعد ناصرف یہ خود تین میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ڈرائیو کرتی ہوئی پارکنگ ایریا تک جاتی ہے بلکہ خالی جگہ ڈھونڈنے کے بعد خود ہی پارک ہوجاتی ہے۔ اوریہی نہیں بلکہ ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم،کیمروں اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑی مالکان کی ڈیوائس سے پیغام موصول ہوتے ہی پوزیشن کا تعین کرکے انہیں واپس لینے بھی پہنچ جاتی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular