شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جیٹ طیاروں کی بمباری, 22 دہشتگرد ہلاک, 6 ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جیٹ طیاروں کی بمباری,  22 دہشتگرد ہلاک, 6 ٹھکانے تباہ

آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں بمباری کی۔ کارروائی کےدوران بائیس دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں کی گئی کارروائی کےدوران دہشتگردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ اس سے قبل کارروائیوں میں بھی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمائیاں کمی واقع ہوئی ہے.

Most Popular