بحر اوقیانوس کے خطرناک ترین طوفان ارما نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی، 200 میل فی گھنٹہ کی ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیئے چھتیں اڑا دیں
فلوریڈا میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی تریسٹھ لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی تھیں ،تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیںسمندری آفت نے امریکی ریاست فلوریڈا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور موسلادھار بارشوں نے ہر شے کو تہس نہس کرنا شروع کردیا، میامی میں ہوائی بگولوں کی وارننگ بھی جاری کردی گئی،طوفان ارما کی شدت کیٹگری چار میں جا کر دوبارہ بڑھ کر پانچ ہوئی لیکن بعد میں کیٹیگری ٹو میں داخل ہوگئی، ماہرین نے طوفان کی شدت بڑھنے پر فلوریڈا کے کئی قریبی جزیروں کے مکمل غرق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھاامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ’’ارما‘‘کی شدت میں کمی آ رہی ہے لیکن ابھی بھی خطرہ برقرار ہے کئی علاقوں میں ٹارنیڈو وارننگ بھی جاری کی گئی
ارما ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا ، دس لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ، 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، 10 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں،، جبکہ تریسٹھ لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا
سمندری آفت نے آتے ہی امریکی ریاست فلوریڈا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہواؤں اور موسلادھار بارشوں نے ہر شے کو تہس نہس کردیا، میامی میں ہوائی بگولوں کی وارننگ بھی جاری کردی گئی،طوفان ارما کی شدت کیٹگری چار میں جا کر دوبارہ بڑھ کر پانچ ہوئی لیکن بعد میں کیٹیگری ٹو میں داخل ہوگئی،، ماہرین نے طوفان کی شدت بڑھنے پر فلوریڈا کے کئی قریبی جزیروں کے مکمل غرق ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ’’ارما‘‘کی شدت میں کمی آ رہی ہے لیکن ابھی بھی خطرہ برقرار ہے کئی علاقوں میں ٹارنیڈو وارننگ بھی جاری کی گئیں، طوفان کا اگلا شکار اب ٹامپا شہرہے