نائن الیون کو دہشتگردوں نے عالمی سپر پاور کی معاشی مرکز کو چند ہی لمحوں میں خاک کا ڈھیر بنادی. نائن الیون کو سولہ سال بیت گئے

  نائن الیون کو  دہشتگردوں نے عالمی سپر پاور کی معاشی مرکز کو چند ہی لمحوں میں خاک کا ڈھیر بنادی.  نائن الیون کو سولہ سال بیت گئے

گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکا پر ٹوٹی آفت، جب صبح آٹھ بج کر چھیالیس منٹ پر نیویارک میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، نیویارک میں دو مغوی طیاروں کو یکے بعد دیگرے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرایا گیا، جس کے بعد آسمان چھوتے ٹوئنز ٹاورز دیکھتے ہی دیکھتے خاک کا ڈھیر بن گئےسانحہ نائن الیون میں تین ہزار مقامی اور غیر ملکی باشندے مارے گئے، چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ دس ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا۔ اسی دوران ایک مغوی جہاز کو پینٹاگون کی عمارت سے ٹکرایا گیا،، واقع میں عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔حادثے کے مقام پر قائم گراؤنڈ زیرو اور وہاں بنایا جانے والا میوزیم ہر سال امریکیوں کو اس سانحے کی یاد دلاتا ہے،،، نائن الیون کے بعد امریکا نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پوری دنیا کو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا۔ امریکیوں کی لگائی ہوئی آگ دنیا کے کونے کونے تک پھیل چکی ہے ،، جو ناجانے کب ٹھنڈی ہو گی۔۔۔

Most Popular