روسی فضائی کارروائی سے ابتدائی طور پر اکیس افراد کے جاں بحق

روسی فضائی کارروائی سے ابتدائی طور پر اکیس افراد کے جاں بحق

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی برطانوی مبصر تنظیم نے روسی فضائی کارروائی سے ابتدائی طور پر اکیس افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں جاں بحق افراد کی تعداد چونتیس تک پہنچ گئی، تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں نو بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے،ان کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میںں '40 سے زیادہ کشتیوں' کو نشانہ بنایا گیا جو البولیل شہر سے شہریوں کو لے کر دیرالزور کے ساحل کی طرف آرہی تھیں،،اس تازہ کارروائی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے دیرالزور میں موجود داعش کے اراکین کو نشانہ بنایا ہے،دوسری جانب امریکی حمایت یافتہ کردش اور عرب جنگجو بھی دیرالزور میں داعش کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔

Most Popular