پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مصر کے شہر الجیزہ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

 پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مصر کے شہر الجیزہ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصری سکیورٹی فورسز نے الجیزہ کے علاقے ارض اللواء میں ایک مقام پر چھاپہ مارا جہاں حسم موومنٹ کے چھپے ہوئے عناصر دہشت گردی کی کارروائیوں اور دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے روپوشی کے مقام کے اندر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ جھڑپ میں تین افسران سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

Most Popular