یمن کے دیہاتوں میں میں ڈرون حملے میں پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے

یمن  کے دیہاتوں میں میں ڈرون حملے میں پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے

حکام کے مطابق ڈرون حملے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے صوبے بیدا کے دو دیہات پر کیے گئے جن میں کم از کم پانچ مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی،، ایک مقامی اہلکار کے مطابق ان دونوں دیہات میں القاعدہ کا عمل دخل پایا جاتا ہے۔ ایک گاؤں کے عینی شاہدین کے مطابق ایک ڈرون حملے کا نشانہ ایک کار تھی اور اُس میں سوار دو مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں جب کہ تین شدید زخمی ہوئے۔ ایسے تین افراد ایک دوسرے ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ کالعدم القاعدہ کی یمنی شاخ نے خانہ جنگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی یمن میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیا ہے اور اُسے تواتر سے امریکی ڈرون حملوں کا سامنا رہتا ہے

Most Popular