میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری :بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ

 میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری :بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ

بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اے ایچ محمد علی نے بھی بین الاقوامی برادری کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کے صوبے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، انہوں نے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمسایہ ملک میانمار میں جاری تازہ تشدد کے نتیجے میں کم ازکم تین لاکھ روہنگیا باشندے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں،، انہوں نے مغربی ممالک اور عرب ریاستوں کے سفارتکاروں سے ملاقات میں روہنگیا مہاجرین کے لیے فوری امدادی کارروائیوں کے موضوع پر بات چیت بھی کی،، اس سے قبل بنگالی وزیر اعظم حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت کی مخالفت کی تھی ،،

Most Popular