انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جنگلات کی آگ انڈونیشیا کے لئے ہر سال باقاعدگی سے ہونے والا درد سر بن گیا ہے، ملک کے پانچ صوبوں ریاؤ، جامبی، جنوبی سماٹرا، مغربی کالیمانتان اور جنوبی کالیمانتان کے جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے اور وہاں ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے،بڑے شہر پونٹیانک، مغربی کالیمانتان اور پکانبارو، سماٹرا کے دو سو بیاسی جنگلوں میں بھڑکنے والی شدید آگ کے گھیرے میں آئے ہوئے ہیں، دو ہزار سترہ میں بھی یہ سوال بدستور موجود ہے کہ آخر اس مستقل نوعیت کے مسئلے کا حل ڈھونڈنا اتنا مشکل کیوں ہو رہا ہے، پچھلے دو سال سے موسم زیادہ غیر موافق نہیں ہے لیکن آگ کی شدت پر قابو پانے کا مسئلہ بدستور برقرار ہے، انڈونیشیا کی ماحولیات کی وزیر سیٹی نوربایا باقر نے کہا ہے کہ وہ صدر جوکو ویڈوڈو کی مشاورت سے وفاقی سطح پر مسئلے کے حل کے لئے کام کریں گی 

Most Popular