ایران نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بل تیار کر لیا۔

ایران نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بل تیار کر لیا۔

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے خطے میں امریکا کے مہم جویانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے مقابلے کے بل کو حتمی شکل دے دی۔ نو ابواب اور ستائیس شقوں پر مشتمل اس بل میں، کلیات، تعریفیں، اسٹریٹیجی کا تعین، دہشت گردی کے لیے امریکی حمایت، امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکا کے خلاف جوابی اقدامات، امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے مقابلے اور ایرانی شہریوں کی حمایت جیسے موضوعات شامل ہیں۔ یہ بل اتوارکو ایران کی پارلیمنٹ میں بحث اور رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایران کے ارکان پارلیمان نے، امریکی کانگریس کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے جواب میں یہ بل تیار کیا ہے۔

Most Popular