ٹرمپ کے خلاف جنسی الزامات کی چھان بین کا مطالبہ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ جنسی حملے کا الزام عائد کرنے والی خواتین میں سے 3 نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس ان واقعات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے چھان بین کرائے۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان خواتین نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے لیے بھی وہی قانونی معیارات ہونے چاہیں جو جنسی استحصال کے مرتکب ہالی وڈ کے مرد اداکاروں اور دیگر معروف شخصیات کے لیے ہیں۔ ان خواتین نے ٹرمپ کے خلاف تاریخی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں کم از کم 70 خواتین ایسی ہیں، جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔