یوکرین میں زیر حراست جارجیا کے سابق صدر رہا۔
یوکرائن میں زیر حراست جارجیا کے سابق صدر میخائل ساکاشویلی کو رہا کر دیا گیا ۔یوکرائن کے خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکامت کیف میں قائم عدالت نے ساکاشویلی کو تفتیشی حراست میں رکھنے کا حکم دینے سے انکار کر دیاہے۔ عدالت نے کہا کہ اس فیصلے کی وضاحت بعد میں کی جائے گی۔ ساکاشویلی پر الزام ہے کہ انہوں نے روس سے ملنے والی رقوم کے ذریعے یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے لیے مالی وسائل مہیا کئے تھے۔ واضح رہے کہ 2004 سے 2013 تک جارجیا کے صدر رہنے والے ساکاشویلی کو گزشتہ ہفتے کی رات یوکرین میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔