شاہد امریکی صدارتی انتخاب کی ہیکنگ میں روس کا ہاتھ ہے جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بےبنیاد ہیں،نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

 شاہد امریکی صدارتی انتخاب کی ہیکنگ میں روس کا ہاتھ ہے جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بےبنیاد ہیں،نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک میں اپنے پہلے خطاب میں امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاہد امریکی صدارتی انتخاب کی ہیکنگ میں روس کا ہاتھ ہے، روس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا تاہم امریکہ کو چین، روس سمیت ہر ایک سے ہیکنگ کا سامنا ہے، جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بے بنیاد ہیں، روس سے میری کوئی ڈیل نہیں ہوئی اور نہ ہی کچھ لینا دنیا، اگر روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ اثاثہ ہے، کاروباری معاملات سے الگ ہونےکا اعلان کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ مستقبل میں کاروبار کو بیٹے دکھیں گے، میڈیا کے علاوہ کسی کو ٹیکس ریٹرن میں دلچسپی نہیں، اس لیے ٹیکس ریٹرن شائع نہیں کروں گا، صدراوبامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما کا ہیلتھ کیئر پروگرام مکمل تباہی ہے جس کو تبدیل کر کے اس کا متبادل دیں گے

Most Popular