امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی عوام کی مخالفت کے باعث اپنا پہلا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی عوام کی مخالفت کے باعث اپنا پہلا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

امریکی صدر اپنی نازیبا گفتگو کے باعث دنیا میں بھر مقبولیت کھو رہے ہیں،،اسی خوف نے ان کو اپنا پہلا سرکاری دورہ برطانیہ بھی ملتوی کرنے پر مجبور کردیا ہے،،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد برطانیہ کا دورہ کرنا تھا،، تاہم برطانوی شہریوں کے رد عمل کے پیش نظر انہوں نے دورہ ملتوی کرتے ہوئے نئے سال میں دورے کی حامی بھری تھی،،جو دوبارہ ملتوی کردیا گیاہے،،صدر ٹرمپ کو خدشہ تھا،،کہ ان کا برطانیہ میں شایان شان استقبال نہیں ہوگا،،دوسری طرف برطانوی حکام امریکی صدر کے آئندہ ماہ ہونے والے دورے کے لیے پرامید ہیں

Most Popular