امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا میڈیکل چیک اپ آج ہوگا

امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا میڈیکل چیک اپ آج ہوگا

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے کاکہناتھا،،کہ صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوگا،امریکی صدر کے میڈیکل چیک اپ میں دماغی چیک اپ شامل نہیں ہے،انہوں نےکہا،،کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سےمتعلق پروپیگنڈا کای گیا،جب کہ وہ ذہین اور فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،دوسری طرف امریکی شہراٹلانٹا میں فٹ بال میچ سے پہلے قومی ترانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے،،کہ کیا امریکی صدر کو قومی ترانہ بھی یاد ہے،،کہ نہیں،،اس میچ میں ٹرمپ قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت کھڑے ہو کر صرف ہونٹ ہلاتے رہے،ان کےناقدین کاکہناتھا،،ک ویڈیو میں صاف نظر آرہاہے،،کہ انہیں پورا ترانہ یاد نہیں ہے

Most Popular