فرانس نے ادلب میں شامی فوج کی کارروائی پرتحفظات کا اظہارکیا تھا
شامی حکومت نے فرانسیسی تنقید کومسترد کرتے ہوئے ادلب میں فوجی کارروائی کا دفاع کیا ہے۔شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ملکی فوج باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں دہشتگردوں کونشانہ بنا رہی ہے۔شامی حکام کے مطابق ادلب میں فوجی کارروائی میں کمی کے معاہدے میں یہ شق شامل نہیں کہ جنگجوؤں کوبھی نشانہ نہ بنایا جائے۔فرانس نے ادلب میں شامی فوج کی کارروائی پرتحفظات کا اظہارکیا تھا۔ادھرترکی نے بھی روس سے کہا کہ وہ ادلب میں شامی عسکری کارروائی کورکوانے کی کوشش کرے