افغانستان میں گلبدین حکمت یار کے 75 ساتھی رہا کر دیئے گئے۔

افغانستان میں گلبدین حکمت یار کے 75 ساتھی رہا کر دیئے گئے۔

افغانستان کی حکومت نے ایسے75 قیدیوں کو معافی دے دی ہے جو سابق وزیراعظم اور معروف جنگجو کمانڈر گلبدین حکمت یار کے وفادار رہے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گلبدین حکمت یار اور افغان حکومت کے مابین 2016ءمیں ایک امن معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت گلبدین حکمت یار اور ان کے ساتھیوں کو ماضی کے تمام جرائم پر معافی دے دی گئی تھی اور ان کے سیاسی حقوق بھی بحال کر دیئے گئے تھے۔ مشرقی کابل میں واقع پل ِ چرخی جیل کے پریس افسر شاہ میر امیر پور کا کہنا ہے کہ ان 75 افراد کو صدر اشرف غنی کے حکم کی روشنی میںگزشتہ روز رہا کیا گیا ہے۔

Most Popular