اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے تجارتی وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے بھارت کے 6روزہ دورے کے دوران ان کے ہمراہ 130 اہم اسرائیلی کاروباری شخصیات بھی ہوں گی۔ ایک اعلیٰ اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے سے متعلق معاہدے ہوں گے جبکہ اس دوران نیتن یاہو بھارت کو اسرائیلی دفاعی ساز و سامان کی فروخت کو بھی حتمی شکل دیں گے۔